Featured
- Get link
- X
- Other Apps
· رسول اللہ· ﷺ جب پھیلا چکے اسلام دنیا میں
﷽
· ﷺ جب پھیلا چکے اسلام دنیا
میں رسول اللہ
· ہراک جانب چمک اٹھا خدا کا
نام دنیا میں
· تو پھر اللہ نے اپنے نبی کو
یاد فرمایا
· پیام وصل دے کر آپ کا دل شاد
فرمایا
· ارادہ آخری حج کا کیا سن دس
میں حضرت نے
· وہیں پر آخری خطبہ دیا فخر
رسالت نے
· کہ میں اب جلد ہی اپنے خدا کے پاس جاتا ہوں
· تمھارے واسطے قرآن و سنت
چھوڑ جاتا ہوں
· عمل کرتے رہے تم سب اگر حکم
پیمبر پر
· تو مجھ سے آ ملوگے آخرت میں
حوض کوثر پر
· نہ ہرگز بھولنا آپس میں تم
سب بھائ بھائ ہو
· کرو
وہ کام جس میں دین و دنیا کی بھلائ ہو
· تمھاری
عورتوں کے حق میں گر کوئ کمی آئ
· تمھارے
دین و مذہب کی جہاں میں ہوگی رسوائ
· کہیں
ایسا نہ ہو شیطان کا کچھ زور چل جاۓ
· قدم
اسلام سے پھر کفر کی جانب پھسل جاۓ
· مدینہ
واپسی کے بعد حضرت کو بخار آیا
· بخار
ایسا کہ تھوڑے ہی دنوں میں بار بار آیا
· حرارت
بڑھ گئ جب حد سے زیادہ جسم اطہر پر
· تو
پانی کے دۓ چھینٹے نبی کے روۓ انور پر
· نماز
اب حضرت صدیق اکبر ہی پڑھاتے تھے
· جناب
حضرت قونین مسجد میں نہ آتے تھے
· بالآخر
ہوا رخصت جہاں کی آنکھ کا تارا
· وہ
بعد ظہر دو شنبہ کے دن اللہ کو پیارا
· مدینہ
کی در و دیوار پر حسرت برستی تھی
· ادھر
یاد نبی سے مضطرب مکہ کی بستی تھی
· پریشاں
پھر رہے تھے لوگ دل پر چوٹ طاری تھی
· گھروں
میں شور تھا ہر طرف آہ و گریہ جاری تھی
· ترسٹھ
سال دنیا میں شعاع دین پھیلا کر
· وہ
حق کا لاڈلہ اپنے خدا سے مل گیا جاکر
· رسول
اللہ ﷺ جب پھیلا چکے اسلام دنیا
میں
· ہر
اک جانب چمک اٹھا خدا کا نام دنیا میں
.jpg)
Comments
Post a Comment